نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
البيوع والكسب والزهد
خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان

719. بقدر ضرورت روزی کی فضیلت

حدیث نمبر: 1052
-" قد أفلح من أسلم ورزق كفافا وقنعه الله بما آتاه".
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ کامیاب ہو گیا، جو اسلام لایا، اسے بقدرضرورت روزی دی گئی اور اللہ تعالیٰ نے اسے اپنی عطا پر قناعت کرنے کی توفیق بخشی۔

حدیث نمبر: 1053
-" خير الرزق الكفاف".
سیدنا حسن رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بقدر ضرورت رزق بہترین ہے۔