نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
البيوع والكسب والزهد
خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان

718. فقر و فاقہ کی وجہ سے عند اللہ مقام و مرتبہ میں اضافہ

حدیث نمبر: 1051
-" لو تعلمون ما لكم عند الله عز وجل، لأحببتم لو أنكم تزدادون حاجة وفاقة".
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں وہ کہتے ہیں: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب لوگوں کو نماز پڑھاتے تو اصحاب صفہ کی حالت دیکھ کر بدو کہتے تھے کہ یہ لوگ پاگل ہیں۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نماز پوری کرتے اور ان کی طرف متوجہ ہوتے تو فرماتے: اگر تمہیں پتہ چل جائے کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں تمہارا کیا (حسن انجام) ہو گا تو تم پسند کرو گے کہ تمہاری حاجت و ضرورت اور فقر و فاقہ میں اضافہ ہو جائے۔