نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
البيوع والكسب والزهد
خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان

717. قلت مال خیرکی علامت ہے

حدیث نمبر: 1050
-" إنها ستفتح عليكم الدنيا حتى تنجدوا بيوتكم كما تنجد الكعبة، قلنا: ونحن على ديننا اليوم؟ قال: وأنتم على دينكم اليوم. قنا: فنحن يومئذ خير، أم ذلك اليوم؟ قال: بل أنتم اليوم خير".
سیدنا عون بن ابی جحیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم پر دنیا کھول دی جائے گی، حتیٰ کہ تم اپنے گھروں کو کعبہ کی طرح پردوں سے آراستہ کرو گے۔ ہم نے کہا: کیا ہم اس وقت اپنے دین (اسلام) پر نہ ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (ہاں) تم اس اپنے دین پر ہی ہو گے۔ ہم نے کہا: ہم اس وقت بہتر ہوں گے یا آج؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم آج بہتر ہو۔