نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الحج والعمرة
حج اور عمرہ

699. حرم کی بیری کا ٹنے کا جرم

حدیث نمبر: 1031
-" قاطع السدر، يصوب الله رأسه في النار".
بھز بن حکیم اپنے باپ سے اور وہ ان کے دادا سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ بیری کاٹنے والے کو جہنم میں نیچا کرے گا۔

حدیث نمبر: 1032
-" من قطع سدرة صوب الله رأسه في النار (يعني من سدر الحرم)".
سیدنا عبداللہ بن حبشی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے بیری کاٹی، اللہ تعالیٰ اس کو آگ میں جھکائے گا۔ آپ کی مراد حرم کی بیری تھی۔