نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الحج والعمرة
حج اور عمرہ

694. حج کے افضل ارکان

حدیث نمبر: 1025
-" أفضل الحج العج والثج".
سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال کیا گیا کہ حج (کا کون سا رکن) سب سے زیادہ فضیلت والا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بآواز بلند تلبیہ کہنا اور قربانی کا خون بہانا۔