نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الحج والعمرة
حج اور عمرہ

690. ایام تشریق کے احکام

حدیث نمبر: 1020
-" أيام التشريق أيام طعم وذكر".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایام تشریق کھانے اور ذکر کرنے کے دن ہیں۔

حدیث نمبر: 1021
- (لا تصومُوا هذه الأيام؛ فإنّها أيامُ أكل وشرب).
سیدنا حمزہ اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے (منیٰ کے دنوں میں) ایک آدمی کو اونٹ پر سوار دیکھا، وہ لوگوں کی قیام گاہوں میں جا کر یہ اعلان کر رہا تھا، جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی موجود تھے: (لوگو!) ان دنوں کا روزہ نہ رکھو، کیونکہ یہ کھانے پینے کے دن ہیں۔ قتادہ کہتے ہیں: ہمیں بتایا گیا کہ یہ اعلان کرنے والے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ تھے۔