نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الحج والعمرة
حج اور عمرہ

674. طواف عمرہ کے لیے رمل اور اس کی وجہ

حدیث نمبر: 999
-" ارملوا بالبيت ليرى المشركون قوتكم".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ کہ قریشیوں نے کہا: یثرب کے بخار نے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) اور اس کے ساتھیوں کو کمزور کر دیا ہے۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عمرہ والے سال مکہ مکرمہ تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ سے فرمایا: (بیت اللہ کا طواف کرتے وقت) رمل کرو تاکہ مشرکوں کو تمہاری قوت کا اندازہ ہو جائے۔ جب صحابہ نے رمل کیا تو قریشیوں نے کہا: (یثرب کا بخار) ان کو کمزور نہ کر سکا۔