نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
العلم والسنة والحديث النبوي
علم سنت اور حدیث نبوی

264. جنت کے قریب اور جہنم سے دور کرنے والے اسباب کی وضاحت کر دی گئی ہے

حدیث نمبر: 386
-" ما بقي شيء يقرب من الجنة ويباعد من النار إلا وقد بين لكم".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑا، لیکن (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں) جب کوئی پرندہ فضا میں اپنے پر پھڑپھڑاتا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے ہمارے لیے کوئی علم کی بات نکال لیتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی ایسا عمل باقی نہیں رہا، جو جنت کے قریب اور جہنم سے دور کرتا ہے، مگر تمہارے لیے اس کی وضاحت ہو چکی ہے۔