نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
العلم والسنة والحديث النبوي
علم سنت اور حدیث نبوی

229. کتاب اللہ میں اختلاف کرنا باعث ہلاکت ہے، قرآنی آیات میں مجادلہ نہ کیا جائے

حدیث نمبر: 339
- (إنّما هلك من كان قبلكم: باختلافهم في الكتاب).
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ کہتے ہیں: میں ایک دن دوپہر کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا، آپ نے دو آدمیوں کی آوازیں سنیں، جو ایک آیت کی بابت اختلاف میں پڑے ہوئے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، آپ کے چہرے سے غیض و غضب کا پتہ چل رہا تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سے پہلے والے لوگ اس بنا پر ہلاک ہو گئے کہ وہ کتاب میں اختلاف کرتے تھے۔

حدیث نمبر: 340
- (لا تجادلُوا بالقُرْآن، ولا تكذِّبُوا كتابَ اللهِ بعضَه ببعْضٍ؛ فو الله! إنّ المؤمنَ لَيجادلُ بالقرآن فيُغلَبُ وإنّ المنافقَ لَيجادلُ بالقرآن فيَغلِبُ)
سیدنا نواس بن سمعان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قرآن میں جھگڑا نہ کرو اور اللہ تعالیٰ کی کتاب کے بعض حصے کو دوسرے حصے کی وجہ سے نہ جھٹلاؤ۔ اللہ کی قسم! (بسا اوقات ایسے ہوتا ہے کہ جب) مومن قرآن کے ساتھ مجادلہ کرتا ہے تو مغلوب ہو جاتا ہے اور جب منافق قرآن کے ساتھ کٹ حجتی کرتا ہے تو وہ غالب آ جاتا ہے۔
1    2    Next