نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
العلم والسنة والحديث النبوي
علم سنت اور حدیث نبوی

221. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جھوٹی بات منسوب کرنا سنگین جرم ہے

حدیث نمبر: 329
-" إن الذي يكذب علي يبنى له بيت في النار".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو مجھ پر جھوٹ بولتا ہے، (یعنی میری طرف جھوٹی بات منسوب کرتا ہے)، اس کے لیے آگ میں ایک گھر بنا دیا جاتا ہے۔

حدیث نمبر: 330
-" إياكم وكثرة الحديث عني، من قال علي فلا يقولن إلا حقا أو صدقا، فمن قال علي ما لم أقل فليتبوأ مقعده من النار".
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: مجھ سے زیادہ احادیث بیان کرنے سے بچو، جو بندہ میری طرف کوئی بات منسوب کرے تو وہ حق اور سچ کہے، کیونکہ جس نے میری طرف وہ بات منسوب کی جو میں نے نہ کہی تو وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔