نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الايمان والتوحيد والدين والقدر
ایمان توحید، دین اور تقدیر کا بیان

130. برا خواب

حدیث نمبر: 198
-" يعمد الشيطان إلى أحدكم فيتهول له، ثم يغدو يخبر الناس!".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی آیا اور کہا: میں نے خواب میں دیکھا میرا سر قلم کر دیا گیا اور پھر وہ لڑھک گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے ایک آدمی کے پاس شیطان آ کر خوفناک شکلیں پیش کرتا ہے اور وہ صبح کو لوگوں کو بیان کرنا شروع کر دیتا ہے۔