نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الايمان والتوحيد والدين والقدر
ایمان توحید، دین اور تقدیر کا بیان

90. فرزندان امت کسی بندے کے نیک اور برا ہونے پر گواہ ہیں

حدیث نمبر: 150
-" إن بعضكم على بعض شهداء".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کچھ لوگ جنازہ لے کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے، لوگوں نے اس میت کا تذکرہ خیر کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (سن کر) فرمایا: واجب ہو گئی ہے۔ پھر کوئی دوسرا جنازہ لے کر گزرے، لوگوں نے اس کا تذکرہ شر کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: واجب ہو گئی ہے۔ پھر فرمایا: تم ایک دوسرے پر گواہ ہو۔