نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الايمان والتوحيد والدين والقدر
ایمان توحید، دین اور تقدیر کا بیان

89. اللہ تعالیٰ سے تجدید ایمان کی دعا اور وجہ

حدیث نمبر: 149
-" إن الإيمان ليخلق في جوف أحدكم كما يخلق الثوب، فاسألوا الله أن يجدد الإيمان في قلوبكم".
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایمان بھی کپڑوں کی طرح تمہارے سینوں میں بوسیدہ ہو جاتا ہے، سو تم اللہ تعالی سے سوال کرتے رہا کرو کہ وہ تمہارے دلوں میں ایمان کی تجدید کرتا رہے۔