نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الايمان والتوحيد والدين والقدر
ایمان توحید، دین اور تقدیر کا بیان

75. فوت شدہ مومنوں کی ارواح کا مقام

حدیث نمبر: 134
-" إن أرواح المؤمنين في أجواف طير خضر تعلق بشجر الجنة".
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب کعب کی وفات کا وقت قریب ہوا تو ام مبشر بنت برا بن معرور ان کے پاس آئیں اور کہا: اے عبدالرحمن! اگر میرے بیٹے سے ملاقات ہو تو اسے میرا سلام کہنا۔ انہوں نے کہا: ام مبشر! اللہ تجھے معاف کرے، ہم مشغول ہوں گے اور ایسا کام نہیں کر سکیں گے۔ اس نے کہا: اے عبدالرحمن! متنبہ رہو! کیا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: بیشک مومنوں کی روحیں سبز پرندوں کے اندر ہوتی ہیں، وہ جنت کے درختوں پر چگتے رہتے ہیں۔ انھوں نے کہا: کیوں نہیں (میں نے سنا ہے)۔ اس نے کہا یہی بات ہے (جو میں کہہ رہی ہوں)۔